شامی عوام علاقے کو ترک کرتے ہوئے مہاجر بننا نہیں چاہتے ،سٹیفن دی مستورا

اقوام متحدہ میں شام کے خصوصی نمائندے سٹیفن دی مستورا  نے حلب کے   اسد قوتوں کے زیر کنٹرول علاقے  سے شہریوں کے انخلاء کے پروپگنڈے پر رد عمل ظاہر کیا ہے ۔

593789

انھوں نے کہا کہ عوام علاقے کو ترک کرتے ہوئے  مہاجر بننا نہیں چاہتے ہیں ۔ بلکہ وہ شہر پر بمباری کو  بند  کروانے  کے خواہشمند ہیں ۔

  انھوں نے بین الاقوامی شامی ورکنگ گروپ کے سویٹزرلینڈ کے شہر جنیوا میں منعقدہ اجلاس   کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ  روس نے حلب میں یومیہ 11 گھنٹوں کی یکطرفہ فائر بندی کا جو اعلان کیا ہے ہم اس کا خیر مقدم کرتے ہیں ۔ روس  حلب  کے سول عوام کی ہنگامی طبی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے انھیں فوری طور پر علاقے سے   باہر نکالنا ہ چاہتا ہے   ۔

متعللقہ خبریں