شامی فوج کے لڑاکا طیاروں کی بمباری سے مزید 9 افراد لقمہ اجل

حلب کے مشرقی علاقوں میں  21 تا 26  ستمبر  ہونے والی بمباری میں  221 بچوں سمیت  822  افراد زخمی ہوئے ہیں تو  ہلاک شدگان کی   تعداد  278 ہے جن میں   96 بچے شامل ہیں

580752
شامی  فوج کے لڑاکا طیاروں کی بمباری سے مزید 9 افراد لقمہ اجل

اطلاع  کے مطابق  شامی فوج کے  لڑاکا طیاروں کے  دارالحکومت   دمشق کے مشرقی علاقے غوطہ پر فضائی حملے میں  7 بچوں سمیت  9 افراد  مارے گئے ، جبکہ   بیسیویوں زخمی ہو گئے۔

حکام نے  بتایا ہے کہ  سول دفاعی ٹیمیں   متاثرہ علاقے  میں ملبے تلے دبے انسانوں  کو نکالنے  کی کوشش میں  ہیں۔

ادھر   حلب  میں بھی مخالفین کے زیر کنٹرول    محلوں میں "زلزلے کے اثرات" پیدا کرنے والی بمباری سے  30 افراد ہلاک اور  درجنوں زخمی ہو گئے۔

دوسری جانب   ڈاکٹر زود آؤٹ بارڈرز  MSF نے   شامی  انتظامیہ اور     اس کے اتحادیوں سے حلب پر بمباری کو فی الفور روکنے کی اپیل  کی ہے۔

ایم ایس ایف کی جرمن    زبان میں ویب سائٹ     پر  حلب میں شہریوں کو ہدف بنانے والی بمبابری کے حوالے سے ایک اعلان  جاری کیا گیا ، جس کے مطابق     حلب کے مشرقی علاقوں میں  21 تا 26  ستمبر  ہونے والی بمباری میں  221 بچوں سمیت  822  افراد زخمی ہوئے ہیں تو  ہلاک شدگان کی   تعداد  278 ہے جن میں   96 بچے شامل ہیں۔



متعللقہ خبریں