یہ بل منظور کیوں کیا؟ سعودی عرب امریکہ پر برہم ہوگیا

سعودی وزارت خارجہ  نے امریکہ کی طرف سے 11 ستمبر 2001 کے واقعات   میں  دہشت گردوں کی پشت  پناہی    کرنے  کے خلاف  سعودی حکومت کے خلاف  منظور کی جانے و الی قرارداد پرسخت برہمی کا اظہار کیا ہے

580058
یہ بل منظور کیوں کیا؟ سعودی عرب امریکہ پر برہم ہوگیا
suudi arabistan 11 eylül yasası tepki.jpg

سعودی وزارت خارجہ  نے امریکہ کی طرف سے  11 ستمبر 2001 کے واقعات   میں  دہشت گردوں کی پشت  پناہی    کرنے  کے خلاف  سعودی حکومت کے خلاف  منظور کی جانے و الی قرارداد پر  سخت برہمی کا اظہار کیا ہے۔

 وزارت نے  اپنے بیا ن میں  کہا ہے کہ   امریکی سینیٹ  اور کانگریس نے 11 ستمبر کے واقعات  کی بنا پر   متاثرین  کے لواحقین کی طرف سے سعودی حکومت کے خلاف  مقدمہ دائر کرنے  کےلیے  جو قانون   منطور کیا ہے   وہ  دونوں ممالک کے درمیان  موجود دیرینہ تعلقات خراب کرنے  کا سبب  بن سکتا ہے جو کہ باعث تشویش بھی ہے ۔

 بیان میں  واضح کیا گیا ہے کہ یہ فیصلہ   امریکہ سمیت دیگر ممالک پر منفی اثرات مرتب کرے گا۔

 واضح رہے کہ اس فیصلے کے خلاف  امریکی صدر،وزیر دفاع اور سی آئی اے کے سربراہ نے  دبے لفظوں آواز اٹھائی تھی   مگر  وہ  بے سود رہی ۔

 یاد رہے کہ  11 ستمبر  ورلڈ ٹریڈ سینٹر کے  واقعات میں   القائدہ کے  ملوث 19 افراد میں سے 15 کا تعلق سعودی عرب سے تھا۔



متعللقہ خبریں