سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کی ممانعت سے متعلق قانونی شق کالعدم

امریکہ کا، مشرق وسطیٰ  میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدو جہد کو   اور ایران کو کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت محسوس کرنے والے اتحادیوں کو، اسلحہ  فراہم نہ کرنا درست نہیں ہو گا

574964
سعودی عرب کو اسلحے کی فروخت کی ممانعت سے متعلق قانونی شق کالعدم

امریکی سینٹ نے سعودی عرب کو ایک بلین ڈالر مالیت سے زائد  ٹینک اور اسلحے کی  فروخت کو روکنے سے متعلق  قانونی شق کو 27 ووٹو ں کے مقابل 71 ووٹوں کے ساتھ کالعدم قرار دے دیا ہے۔

فیصلے کے ساتھ تعاون کرنے والے سینٹروں کا موقف ہے کہ امریکہ کا، مشرق وسطیٰ  میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف جدو جہد کو   اور ایران کو کنٹرول میں رکھنے کی ضرورت محسوس کرنے والے اتحادیوں کو، اسلحہ  فراہم نہ کرنا درست نہیں ہو گا۔

پینٹاگون کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا تھا کہ 9 اگست کو وزارت خارجہ نے سعودی عرب کے لئے 1.15  بلین  ڈالر مالیت کے 130 ٹینک، 20 بکتر بند گاڑیوں اور دیگر فوجی سامان کی فروخت کی منظوری دی ہے۔

واضح رہے کہ سعودی عرب کی زیر قیادت کولیشن فورسز  مارچ 2015 سے یمن میں فضائی حملے کر رہی ہیں۔

اقوام متحدہ کے مطابق حملوں میں اس وقت تک ہزاروں شہری ہلاک ہو چکے ہیں۔



متعللقہ خبریں