شام: جنگ بندی ختم،جھڑپوں کا آغاز

شامی فوج نے  ملک کی سرکاری  خبر رساں ایجنسی  سنا٫ کے حوالے سے خبر  دی ہے کہ  عید الاضحی کے موقع پر جھڑپوں کے خاتمے  کےلیے امریکہ اور روس کے درمیان  جنگ بندی  پر اتفاق رائے ہوا تھا جو اب ختم ہو چکا ہے

573363
شام: جنگ بندی ختم،جھڑپوں کا آغاز

 شامی فوج نے   12 ستمبر  سے نافذ العمل جنگ بندی   ختم  کرنے کا اعلان کیا ہے۔

 شامی فوج نے  ملک کی سرکاری  خبر رساں ایجنسی  سنا٫ کے حوالے سے خبر  دی ہے کہ  عید الاضحی کے موقع پر جھڑپوں کے خاتمے  کےلیے امریکہ اور روس کے درمیان  جنگ بندی  پر اتفاق رائے ہوا تھا۔

 فوج کا کہنا ہے کہ جنگ بندی کےلیے  ہم نے  ہر ممکنہ کوششیں کیں مگر متحارب گروہوں  نے اس معاہدے کا احترام نہیں کیا ۔

 دوسری جانب  اقوام متحدہ کے مطابق حلب شہر میں  سرکاری دستوں  اور باغیوں کے درمیان  محصور رہ جانے والے ہزاروں عام شہریوں کے لیے بھیجے گئے 31 امدادی ٹرکوں میں سے 18  شامی فوج کےفضائی حملے میں تباہ ہو گئے۔

 بتایا گیا ہے کہ اس واقعے میں ہلال احمر کے 12 رضاکار بھی مارے گئے۔

 اقوام متحدہ کے سربراہ برائے  امداد انسانی اسٹیفن اوبرائن نے بھی کہا ہے کہ اس واقعے میں متعدد افراد ہلاک اور زخمی ہو ئے ہیں۔

 



متعللقہ خبریں