شام: جنگ بندی کے باوجود انسانی امداد کی ترسیل بند

شام میں  7 روزہ  جنگ بندی کے بعد جھڑپوں میں کمی کے باوجود  انسانی امداد  کی  ترسیل بند ہے

572943
شام: جنگ بندی کے باوجود انسانی امداد کی ترسیل بند

شام میں  7 روزہ  جنگ بندی کے بعد جھڑپوں میں کمی کے باوجود  انسانی امداد  کی  ترسیل بند ہے ۔

 اقوام متحدہ   کے  20 ٹرک امداد ی سامان   کے ساتھ سرحد پر منتظرہیں جو کہ  ترکی سے روانہ ہو ئے تھے۔

 ان ٹرکوں پر تقریباً  1 لاکھ 85 ہزار کےلیے امدادی سامان موجود ہے  جو کہ شامی اقتدار اور مخالفین کے درمیان ناچاقی کے باعث  مستحق افراد تک  پہنچنے   میں ناکام   ہے ۔

 دوسری جانب شامی انتظامیہ نے   کہا ہے کہ وہ  اقوام متحدہ    کی زیر نگرانی امداد  کو حلب شہر میں داخلے کی اجازت دے گی ۔

 واضح رہے کہ  شامی فوج کے زیر محاصرہ علاقے میں  تقریباً ڈھائی لاکھ افراد اسیر ہیں۔

 



متعللقہ خبریں