مصر:ٹرین کی 3 بوگیاں الٹ گئیں، 5 ہلاک درجنوں زخمی

مصر کے شہر غیزہ  میں ایک مسافر ٹرین کی تین بوگیاں  پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے

567353
مصر:ٹرین کی 3 بوگیاں الٹ گئیں، 5 ہلاک درجنوں زخمی

مصر کے شہر غیزہ  میں ایک مسافر ٹرین کی تین بوگیاں  پٹری سے اتر گئیں جس کے نتیجے میں 5 افراد ہلاک اور 27 زخمی ہو گئے۔

 یہ ٹرین قاہرہ سے سعید جا رہی تھی  کہ   ایات کے مقام پر پٹری بدلتے وقت  اس ٹرین کی تین بوگیاں   تیز رفتاری کے باعث بے قابو ہو  کر الٹ گئیں۔

 واضح رہے کہ یہ  علاقہ  ٹرین حادثات کی وجہ سے  خبروں کا موضوع رہتا ہے کہ جہاں سن 2002 میں ہونے والے ٹرین حادثے کے دوران  350 افراد ہلاک ہو گئے تھے جبکہ 2009 میں بھی اسی  جگہ  ٹرینوں کے تصادم میں 30 افراد ہلاک اور 60 زخمی ہوئے تھے ۔



متعللقہ خبریں