روس اور امریکہ کا شام میں جنگ بندی پر اتفاق

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے کہا کہ بشارالاسد حلب میں طاقت کے استعمال اور فوجی کارروائی جاری رکھنے پر قائم ہیں تاہم روس اور امریکہ  جنگ زدہ علاقے میں جنگ بندی کے ایک ابتدائی فارمولے کی تیاری پر متفق ہیں

560184
روس اور امریکہ  کا شام  میں جنگ بندی پر اتفاق

امریکی وزیر خارجہ جان کیری نے جنیوا میں اپنے روسی ہم منصب سرگی لاوروف سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ شام میں صدر بشار الاسد جنگ زدہ علاقے حلب میں فوجی کارروائی جاری رکھنے پر مُصر ہیں تاہم واشنگٹن نے ماسکو کے ساتھ مل کر جنگ بندی کا بنیادی فارمولہ طے کیا ہے جس کے چند نکات پر اتفاق رائے ابھی باقی ہے۔

خبر کے مطابق روسی ہم منصب کے ہمراہ جنیوا میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جان کیری نے کہا کہ بشارالاسد حلب میں طاقت کے استعمال اور فوجی کارروائی جاری رکھنے پر قائم ہیں تاہم روس اور امریکہ  جنگ زدہ علاقے میں جنگ بندی کے ایک ابتدائی فارمولے کی تیاری پر متفق ہیں۔

 انہوں نے کہا کہ شام میں جنگ بندی کی بحالی اور امدادی سامان کی زیادہ بہتر رسائی کے اقدام پر زیادہ تر تکنیکی بات چیت مکمل ہو چکی ہے۔

اس موقع پر روسی وزیرخارجہ  لاوروف نے بھی اس بات کی تصدیق کہ کہ امریکہ ا اور روس دونوں حلب میں جنگ بندی کے  لائحہ عمل کے قریب پہنچ گئے ہیں تاہم ابھی معاہدے کو حتمی شکل دینا باقی ہے۔ کیونکہ تمام مسائل حل نہیں ہوئےہیں۔

امریکی وزیرخارجہ نے کہا کہ اقوام متحدہ کے شام کے لیے امن مندوب اسٹیفن دی میستورا شام کے متحارب فریقین کو لڑائی روکنے، بات چیت شروع کرنے اور سیاسی انتقال اقتدار پر قائل کرنے کے لیے کوششیں جاری رکھیں گے۔

 



متعللقہ خبریں