عراق فوج نے موصل کے ایک دیہات کو داعش سے چھڑا لیا

عراقی فوج  نے  داعش کے زیر کنٹرول موصل  شہر کے قصبے  قیارہ کے قریب ایک  ہزار   مکانوں پر مشتمل امام  نامی دیہات   پر قبضہ کرلیا

550545
عراق فوج نے موصل کے ایک دیہات  کو داعش سے چھڑا لیا

عراقی فوج  نے  داعش کے زیر کنٹرول موصل  شہر کے قصبے  قیارہ کے قریب ایک  ہزار   مکانوں پر مشتمل امام  نامی دیہات   پر قبضہ کرلیا ۔

 لیفٹینٹ  امین شیخانی نے  بتایا  ہے کہ داعش نے   حفاظتی دستوں کی پیش قدمی روکنےکےلیے   کار بم دھماکے کرنا شروع کر دیئے ہیں جن کو تباہ کرنے کےلیے  اتحادی افواج کے  طیارے حرکت میں آ گئے ہیں۔

 شیخانی نے بتایا کہ  اس وقت  علاقے میں  جھڑپیں جاری ہیں  اور  دہشت گردوں کا صفایا کیا جا رہا ہے ۔

 عراقی وزیر دفاع خلا دال عبیدی   نے   اپنے گزشتہ بیان میں کہا تھا کہ  فوج  موصل سے داعش کا صفایا کرنے  کا ارادہ رکھتی ہے۔



متعللقہ خبریں