اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کےاجلاس میں حلب کے شہریوں کی سلامتی کا جائزہ

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے شہر حلب کے شہریوں کی سلامتی کے موضوع کا آریہ فارمولا اجلاس میں جائزہ لیا ۔

548024
اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل  کےاجلاس میں حلب کے شہریوں کی سلامتی کا جائزہ

 

 اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے شام کے شہر حلب کے شہریوں کی سلامتی کے موضوع کا آریہ فارمولا اجلاس میں جائزہ لیا ۔

  اس اجلاس میں رضا  کار ڈاکٹروں ،شہری تنظیموں کے نمائندوں اور علاقے کے ماہرین نے شرکت کی ۔  اجلاس میں بمباری کے دوران تباہ ہونے والے ہسپتالوں اور زخمیوں  کے ویڈیو مناظر دکھائے گئے  اور اقوام متحدہ  اور عالمی برادری سے انسانی زندگیوں کو بچانے کے لیے مزید  کاروائیاں کرنے کی اپیل کی گئی  ۔ شام ۔امریکہ طبی انجمن کے سربراہ ڈاکٹر زہرشالول نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے  اسطرف توجہ دلائی کہ شامی قوتوں نے حلب جہاں اڑھائی لاکھ افراد موجود ہیں   کا محاصرہ کر رکھا ہے ۔ ڈاکٹر سمار اطہر  نے کہا کہ میں  12 سال  سے جھڑپوں کے علاقے میں فرائض انجام دے رہا ہوں  لیکن حلب میں  جس رنج والم کا منظر میں نے دیکھا ہے وہ کسی اور جگہ نہیں دیکھا ۔

اقوام متحدہ کے انسانی امور کے ذمہ دارڈپٹی سیکریٹری جنرل سٹیفن او برائن نے حلب کے شہریوں کو انسانی امداد فراہم کرنے کے لیے ہفتے میں 48 گھنٹے کا وقفہ دینے کی اپیل کی  جبکہ  اجلاس کی میزبانی کرنے والے اقوام متحدہ کے  مستقل نمائندے سمانتہ پاور نے بھی اپنے خطاب میں کہا کہ شہریوں  کو سودا بازی  کے مہرے اور جنگی حربے کے طور پر استعمال نہیں کیا جا سکتا ۔

روس کے مستقل نمائندے ولادیمر سفرو کوف نے امریکہ اور مغربی ممالک کو مورد الزام ٹھہراتے ہوئے  ان سے شام کے مشروع نظام کی  دہشت گردی کی  کاروائیوں پر بحث کرنے کے بجائے شام کے مسائل کی اصل وجوہات کا اعتراف کرنے کی اپیل کی ۔ وینزویلا کے ڈپلومیٹ ڈیگاگو آریہ کے نام سے ہونے والے آریہ اجلاسوں میں اقوام متحدہ کے تمام نمائندوں کی شرکت لازمی نہیں ہوتی اور اجلاس کے فیصلے غیر اختیاری ہوتے ہیں ۔



متعللقہ خبریں