شام میں مخالفین نے اسد انتظامیہ کے حلب کے محاصرے کو توڑ دیا

شامی مخالفین نے حلب کے محاصرے کو توڑنے  کے لئے جاری آپریشن کے ساتویں دن شہر کے جنوبی علاقے راموسے  کے ایک بڑے حصے کے ساتھ ساتھ ائیر ٹیکنیکل اسکول  کا کنٹرول سنبھال  لیا

546649
شام میں مخالفین نے اسد انتظامیہ کے حلب کے محاصرے کو توڑ دیا

شام میں مخالفین نے اسد انتظامیہ کے حلب کے محاصرے کو توڑ دیا ہے۔

شامی مخالفین نے حلب کے محاصرے کو توڑنے  کے لئے جاری آپریشن کے ساتویں دن شہر کے جنوبی علاقے راموسے  کے ایک بڑے حصے کے ساتھ ساتھ ائیر ٹیکنیکل اسکول  کا کنٹرول سنبھال  لیا ہے۔

ذرائع کے مطابق جیش الفتح کی جھڑپوں میں راموسے  کے اسکوائر، بیکری اور پیٹرول اسٹیشن کا کنٹرول ہاتھ میں لے لیا گیا جبکہ ساتویں دن کی جھڑپ میں شامی مخالفین نے  ایرانی، عراقی اور حزب اللہ کے ملیشیا سمیت انتظامیہ فورسز کے 150 افراد کو ہلاک کر دیا ہے۔

انتظامیہ کے خلاف جدو جہد میں مصروف  شامی مخالفین گروپوں جیش الاسلام اور احرار الشام نے بھی حلب میں انتظامیہ کے محاصرے  کے ٹوٹنے کی خبروں کی تصدیق کی ہے۔



متعللقہ خبریں