یمن: حوثیوں اور فوجی یونٹوں کے درمیان جھڑپ، 25 افراد ہلاک

صنعا کے مشرق میں حکومت کی حامی پیپلز مزاحمتی فورسز HDG  اور قومی فوجی یونٹوں  اور حوثیوں کے درمیان  چھڑنے والی شدید جھڑپ میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں

528733
یمن: حوثیوں اور فوجی یونٹوں کے درمیان جھڑپ، 25 افراد ہلاک

یمن کے دارالحکومت  صنعا کے مشرق میں حکومت کی حامی پیپلز مزاحمتی فورسز HDG  اور قومی فوجی یونٹوں  اور حوثیوں کے درمیان  چھڑنے والی شدید جھڑپ میں 25 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

ہلاک ہونے والوں میں 17 حوثی  اور 8    پیپلز مزاحمتی فورسز HDG   سے ہیں۔

تحصیل نیہم کے اطراف کے پہاڑوں پر کنٹرول فراہم  کرنے والی فوج  اور HDG  یونٹوں نے کثیر تعداد میں اسلحے اور ایمونیشن کو تحویل میں لیا ہے۔

واضح رہے کہ تحصیل میں  کچھ عرصے سے حوثیوں اور معزول صدر علی عبداللہ صالح  کے حامیوں اور نیشنل فوج  اور مزاحمتی فورسز کے درمیان جھڑپیں  ہو رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں