شام:مہاجر کیمپ پر کلسٹر بموں سے حملہ ، متعدد ہلاک و زخمی

شام  کی اردن سے ملحقہ سرحد کے قریب واقع  الشرقی نامی  مہاجر کیمپ  پر   کلسٹر بموں سے حملہ کیا گیا جس میں 17 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے

528158
شام:مہاجر کیمپ پر کلسٹر بموں سے حملہ ، متعدد ہلاک و زخمی

شام  کی اردن سے ملحقہ سرحد کے قریب واقع  الشرقی نامی  مہاجر کیمپ  پر   کلسٹر بموں سے حملہ کیا گیا جس میں 17 افراد ہلاک اور 40 زخمی ہو گئے۔

 مقامی ذرائع کے مطابق    ،ہلاک ہونے والوں کے درمیان  خواتین اور بچے بھی شامل ہیں تاہم  اس حملے  کی ذمہ داری   تاحال کسی  نے قبول نہیں کی ہے۔

 دوسری جانب  اسد انتظامیہ  کے ہیلی کاپٹروں نے  حلب کے شمالی قصبے  کفر الحمرہ    کی رہائشی آبادی پر  بیرل بموں سے  حملہ کیا جس  میں   بھی ہلاکتوں کی اطلاع ملی ہے۔



متعللقہ خبریں