شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات پر اسد قوتوں کا میزائل حملہ
مخالفین کے زیر ِ کنٹرول علاقے کی رہائش گاہوں پر میزائل گرنے سے ہلاک شد گان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں
522063
![شام کے دارالحکومت دمشق کے مضافات پر اسد قوتوں کا میزائل حملہ](http://cdn.trt.net.tr/images/xlarge/rectangle/9568/1ddc/31e9/5775f232847c1.jpg?time=1718509693)
شام کے دارالحکومت دمشق کے مشرقی غوطہ علاقے کے موضع اوتایا پر ملکی انتظامیہ کی قوتوں کے میزائل حملوں میں 18 شہری ہلاک ہو گئے ہیں۔
سول دفاعی حکام کی جانب سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق مخالفین کے زیر ِ کنٹرول علاقے کی رہائش گاہوں پر میزائل گرنے سے ہلاک شد گان میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
اس دوران بیسیوں افراد زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ مالی طور پر بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔
متعللقہ خبریں
![شمالی عراق و شام میں مزید 17 دہشت گرد جہنم واصل](http://cdn.trt.net.tr/images/medium/rectangle/092a/4f42/8ae2/662603c7e0cd8.jpg?time=1718509693)
شمالی عراق و شام میں مزید 17 دہشت گرد جہنم واصل
دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ موثر اور فیصلہ کن طریقے سے جاری ہے، ترک مسلح افواج