اسرائیلی فوجیوں  کی فائرنگ سےایک فلسطینی ہلاک

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ اسرائیلی فوجیوں  کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کو غلطی سے گولی ماری گئی ہے ۔

515841
اسرائیلی فوجیوں  کی فائرنگ سےایک فلسطینی ہلاک

 

 

 

 اسرائیلی فوج نے اعلان کیا ہے کہ  مقبوضہ دریائے اردن کے مغربی علاقے میں کل رات اسرائیلی فوجیوں  کی فائرنگ سے ہلاک ہونے والے نوجوان کو غلطی سے گولی ماری گئی ہے ۔

فوج کیطرف سے جاری اعلان میں بتایا گیا ہے کہ دریائے اردن کے مغربی علاقے کے شہر راملہ کے قریب فلسطینیوں کے ایک گروپ نے اسرائیلی فوجی گاڑی  پر پتھراؤ کیا اورمولوکوف کوکٹیل پھینکے جس کے نتیجے میں تین فوجی معمولی زخمی ہو گئے ۔ جواب میں اسرائیلی  فوجیوں نے بھی  فائرنگ کی جس کے نتیجے میں وہاں سے گزرنے والی ایک گاڑی جس کا  حملے سے کوئی تعلق نہ  تھا میں سوار  چار فلسطینی زخمی ہو گئے۔اسرائیلی فوج کے ایک افسر نے  بتایا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں لیکن فی الحال کسی بھی فوجی کیخلاف کاروائی نہیں  ہوئی ہے ۔

 



متعللقہ خبریں