45 سال سے کم عمر افراد پر بیت المقدس میں داخلہ ممنوع

تل ایبیب میں 8 جون کو کئے جانے والے حملے کے بعد اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ  ادا کرنے کے خواہش مند 45 سال سے کم عمر افراد  پر بیت المقدس میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے

512885
45 سال سے کم عمر افراد پر بیت المقدس میں داخلہ ممنوع

تل ایبیب میں 8 جون کو کئے جانے والے حملے کے بعد اسرائیلی انتظامیہ نے مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ  ادا کرنے کے خواہش مند 45 سال سے کم عمر افراد  پر بیت المقدس میں داخلہ ممنوع قرار دے دیا ہے۔

رمّلہ  اور بیت المقدس کے درمیان قالندیہ  چیک پوسٹ پر اسرائیلی فوجی  کنٹرول میں اضافہ کر رہے ہیں۔

فلسطینی خواتین  سخت چیکنگ کے بعد عمر کی حد کے بغیر بیت المقدس میں داخل ہو رہی ہیں  اور 45 سال سے زائد غزہ کے  باشندوں کو بھی آج کے دن کے لئے مسجد اقصیٰ میں داخلے کی اجازت دی گئی ہے۔

فلسطینی وزارتِ  شہری  امور کے پریس ڈائریکٹر محمد المقدمے نے کہا ہے کہ اسرائیلی انتظامیہ نے غزہ کے عمر رسیدہ افراد کو مسجد اقصیٰ میں نماز جمعہ ادا کرنے کے لئے بیت المقدس میں داخلے کی اجازت دے دی ہے اور آج 60 سال کی عمر کے 200 افراد نماز جمعہ کی ادائیگی کے لئے غزہ سے بیت المقدس  گئے ہیں۔

واضح رہے کہ تل ابیب میں 8 جون کو کئے گئے اور  4 اسرائیلیوں  کی ہلاکت کا سبب بننے والے حملے کے بعد فلسطینیوں کے اسرائیل میں داخلے  کا امکان فراہم کرنے والے 83 ہزار اجازت ناموں اور غزہ کے باشندوں  کو مسجد اقصیٰ میں نماز ادا کرنے کے لئے فراہم کردہ آسانیوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا۔



متعللقہ خبریں