شام میں ماہ رمضان میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 271 تک پہنچ گئی

روس اور شامی فوج کے جنگی طیارے ماہ رمضان میں بھی   حلب اور مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں  پر بمباری کو جاری رکھے ہیں ۔

511659
شام میں ماہ رمضان میں ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 271 تک پہنچ گئی
suriye gelişmeler1.jpg
suriye gelişmeler1.jpg

 

شام میں ماہ رمضان کے آغاز سے لیکر ابتک  اسد قوتوں اور روسی جنگی طیاروں کی بمباری سے ہلاک ہونے والے شہریوں کی تعداد 271 تک پہنچ گئی ہے ۔

روس اور شامی فوج کے جنگی طیارے ماہ رمضان میں بھی   حلب اور مخالفین کے زیر کنٹرول علاقوں  پر بمباری کو جاری رکھے ہیں ۔ جنگی طیاروں نے ہسپتالوں ، سول دفاعی مراکز اور ہفتہ بازاروں کو نشانہ بناتے ہوئے 271  شہریوں کو ہلاک کر دیا ہے جن میں 17 بچے بھی شامل ہیں ۔ دریں اثناء لازکیے کے بایر بوجاک علاقے میں ترکمینوں اور اسد قوتوں کے درمیان جھڑپ میں 25 مخالفین ہلاک ہو گئے ہیں ۔ ترکی لائے جانے والے زخمیوں کا حطائی کے ہسپتال میں  علاج معالجہ کیا جا رہا ہے ۔اسد قوتوں نے مخالفین کے زیر کنٹرول عیسیٰ پنار قصبے کو اپنے قبضے میں لے لیا ہے ۔ دیگر ترکمین دیہاتوں میں بھی جھڑپیں جاری ہیں  اور یہاں سے دھویں کے بادل اٹھتے ہوئے نظر آ رہے ہیں ۔



متعللقہ خبریں