عراق: شعیہ ملیشیا نے 49 شہریوں کو ہلاک اور 643 کو اغوا کر لیا

دہشت گرد تنظیم داعش  کے زیر قبضہ علاقے فلوجہ  کا کنٹرول واپس لینے کے لئے جاری آپریشن میں شریک شعیہ ملیشیا اراکین نے داعش  سےبچ کر  فرار ہونے والے 49 شہریوں کو ہلاک ا ور 643 کو اغوا  کر لیا

510431
عراق: شعیہ ملیشیا نے 49 شہریوں کو ہلاک اور 643 کو اغوا کر لیا

عراق میں دہشت گرد تنظیم داعش  کے زیر قبضہ علاقے فلوجہ  کا کنٹرول واپس لینے کے لئے جاری آپریشن میں شریک شعیہ ملیشیا اراکین نے داعش  سےبچ کر  فرار ہونے والے 49 شہریوں کو ہلاک ا ور 643 کو اغوا  کر لیا ہے۔

صوبہ عنبر کے گورنر صہیب الراوی نے دارالحکومت بغداد میں منعقدہ پریس کانفرنس  میں کہا ہے کہ  وزیر اعظم حیدر العبادی کے احکامات  کے ساتھ قائم ہونے والی تحقیقاتی کمیٹی  نے فلوجہ کو داعش کے قبضے سے واپس لینے کے لئے جاری آپریشن  کے دوران تحصیل کے شمالی علاقے المحمد  میں شہریوں  کے حقوق کی خلاف ورزیوں  کی تحقیقات کی ہیں ۔

صہیب الراوی نے کہا ہے کہ لاپتہ افراد  کے انجام کے بارے میں تاحال کوئی معلومات موجود نہیں ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس عمل کے دوران سینکڑوں افراد  کو تحویل میں رکھ کر ان پر تشدد کیا گیا اور  غیر انسانی سلوک کیا گیا۔ انسانی حقوق کی ان خلاف ورزیوں کے بارے میں اور  کئے جانے والے جرائم کے بارے میں  ہمارے پاس ضروری دلائل موجود ہیں۔



متعللقہ خبریں