شام میں فوج بھیجی جا سکتی ہے:عرب پارلیمان

عرب پارلیمانی صدر  احمد بن محمد الجروان نے کہا کہ ہم شامی طرفین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فائر بندی  کی  پابندی کرتے ہوئے  انسانی امداد کی ترسیل  میں مدد کریں

487706
شام میں فوج بھیجی جا سکتی ہے:عرب پارلیمان

عرب پارلیما ن  نے امن فورس  شام بھیجنے کی تجویز پیش کی ہے۔

 عرب پارلیمان کی  قومی سلامتی ،سیاسی اور خارجہ تعلقات کی کمیٹی   نے  عرب لیگ کے قاہرہ  میں  واع مرکزی دفترمیں ایک ہنگامی اجلاس طلب کیا ۔

 جس کے بعد ایک بیان میں  عرب پارلیمانی صدر  احمد بن محمد الجروان نے کہا کہ ہم شامی طرفین سے مطالبہ کرتے ہیں کہ وہ فائر بندی  کی  پابندی کرتے ہوئے  انسانی امداد کی ترسیل  میں مدد کریں۔

 الجروان نے  عرب امن فورس کی شام  میں  تعیناتی کے سوال کے جواب میں کہا کہ  اس تعیناتی  کا مقصد شام  سے غیر ملکی قوتوں  کے انخلا کو ممکن بناتے ہوئے وہاں امن  بحال کرنا ہے۔



متعللقہ خبریں