روسی طیاروں کی بمباری ،درجنوں ہلاک و زخمی

روسی طیاروں نے  شامی شہر حلب  میں مخالفین کے زیر کنٹرول  ایک علاقے  میں واقع  گشتی اسپتال  پر بم برسائے جس  میں 30 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہو گئے

479837
روسی طیاروں کی بمباری ،درجنوں ہلاک و زخمی

روسی طیاروں نے  شامی شہر حلب  میں مخالفین کے زیر کنٹرول  ایک علاقے  میں واقع  گشتی اسپتال  پر بم برسائے جس  میں 30 افراد ہلاک اور 62 زخمی ہو گئے۔

 امدادی ٹیمیں جائے وقوعہ پر پڑے ملبے سے  زخمی افرادکو نکالنے کی کوششیں   کر   رہی ہیں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے سے روسی طیارے مسلسل شہری آبادیوں پر بمباری کر رہے  ہیں جنہوں نے گزشتہ روز  حلب کے مغربی علاقوں   میں واقع  ایک امدادی  مرکز  کو اپنا نشانہ بنایا  جس میں 5 افراد ہلاک   ہو گئے تھے۔

  روس نے   گزشتہ سال ستمبر کے اواخر سے  شام میں فضائی حملے جاری رکھے ہوئے تھے جنہیں  اس سال فروری میں  اقوام متحدہ کی زیر نگرانی فائر بندی کے معاہدے کے تحت بند کر دیا گیا تھا  البتہ   شام کے بعض علاقوں   پر   فضائی حملے بدستور جاری  رہے ۔



متعللقہ خبریں