مصر:مرسی کے 76 حامیوں کو 10 سال قید کی سزا

مصر میں انقلاب مخالف 76 افراد کو بلا اجازت مظاہرے  کرنے اور پولیس تھانے پر حملہ کرنے کی  پاداش میں  10 سال قید با مشقت کی سزا  سنائی گئی ہے

479894
مصر:مرسی کے 76 حامیوں کو 10 سال قید کی سزا

مصر میں انقلاب مخالف 76 افراد کو بلا اجازت مظاہرے  کرنے اور پولیس تھانے پر حملہ کرنے کی  پاداش میں  10 سال قید با مشقت کی سزا  سنائی گئی ہے ۔

 ان قیدیوں کو  عقرب نامی جیل میں رکھا  جائے گا جہاں کی  گندگی   کی وجہ سے ذیا بیطس اور ہیپیٹائٹس سی   میں مبتلا ہوتےہوئے  حریت و انصاف  پارٹی   کے لیڈر فرید اسماعیل انتقال کر گئے تھے ۔

 یاد رہے کہ مصر میں  جمہوری طور پر منتخب ہونے والے صدر محمد مرسی  کی حکومت  فوجی آمریت  کی بھینٹ چڑھ گئی تھی  جس کے بعد فوجی اقتدار نے  ان کی پارٹی  اخوان المسلمین  کے متعدد ارکان  پر دہشت گردی  اور ملک غداری کے مقدمات درج کیے تھے ۔



متعللقہ خبریں