مصر میں حکومت مخالف مظاہروں میں گرفتاریاں
21 اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کے دوران حراست میں لیے جانے کے واقعات کا مصری عوام کے حقوق و آزادی نگران دفتر کے ذریعے تعین کیا گیا ہے
مصر میں تران اور سنافیر جزائر کو سعودی عرب کے حوالے کرنے کے خلاف گزشتہ روز نکالے جانے والے احتجاجی جلوس میں شامل 423 افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
بین الاقوامی انصاف کمیٹی سے جاری کردہ تحریری اعلامیہ میں واضح کیا گیا ہے کہ 21 اضلاع میں احتجاجی مظاہروں کے دوران حراست میں لیے جانے کے واقعات کا مصری عوام کے حقوق و آزادی نگران دفتر کے ذریعے تعین کیا گیا ہے۔
اعلامیہ میں بتایا گیا ہے کہ یہ تعداد تین برس قبل ربیعہ عدویہ چوک کے مظاہرے کے دوران حراست میں لیے جانے والے افراد کی تعداد کے بعد سب سے بلند سطح پر ہے۔
یہ بھی واضح کیا گیا ہے کہ ان افراد میں سے بعض کو رہا کر دیا گیا ہے تو بعض تا حال پولیس کی تحویل میں ہیں۔
متعللقہ خبریں
شمالی عراق و شام میں مزید 17 دہشت گرد جہنم واصل
دہشت گردی کے خلاف ہماری جنگ موثر اور فیصلہ کن طریقے سے جاری ہے، ترک مسلح افواج