شامی فوج کے جنگی طیاروں کے کے حملے میں دس افراد ہلاک تیس زخمی
تشدد کے یہ واقعات مخاصمانہ کارروائیاں بند ہونے سے متعلق سمجھوتے کے باوجود ہوئی ہیں، جو فروری میں جنیوا میں کی گئی ثالثی کے نتیجے میں طے پایا تھا۔ جمعرات کے روز نیٹو سربراہ، ژاں اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کو ''سخت خطرات لاحق ہیں''
شامی فوج کے جنگی طیاروں کے حلب میں مقامی انتظامیہ کے زیر کنٹرول ساحور کے علاقے میں ایک بازار پر کیے جانے والے فضائی حملے کے نتیجے میں دس افراد ہلاک 30 زخمی ہوگئے ہیں۔
نواحی علاقے دوما میں گولہ باری سے کم از کم 13 افراد ہلاک ہوئے۔ تاہم، ہلاکتوں کی تعداد بڑھنے کا خدشہ ہے، چونکہ کئی لوگوں کی حالت تشویش ناک بتائی جاتی ہے۔
تشدد کے یہ واقعات مخاصمانہ کارروائیاں بند ہونے سے متعلق سمجھوتے کے باوجود ہوئی ہیں، جو فروری میں جنیوا میں کی گئی ثالثی کے نتیجے میں طے پایا تھا۔
جمعرات کے روز نیٹو سربراہ، ژاں اسٹولٹنبرگ نے کہا ہے کہ جنگ بندی کو ''سخت خطرات لاحق ہیں''۔ تاہم، اب بھی یہ ملکی بحران کے پُرامن حل کے لیے بہترین موقعہ ہے۔
حکومت کی حامی افواج اور مخالف لڑاکوں کے درمیان مخاصمانہ کارروائیاں بند ہونے کا سہرا شام میں لڑائی کی شدت میں آنے والی از خود کمی کے سر ہے۔ تاہم، دونوں فریق نے متعدد خلاف ورزیوں کی نشاندہی کی ہے، جن میں گذشتہ ہفتوں کے دوران لڑائی شدت اختیار کرنے کا معاملہ بھی شامل ہے۔
متعللقہ خبریں
حزب اللہ کے "اسرائیلی زمینوں اور شہریوں پر حملوں" کو ہر گز قبول نہیں کیا جا سکتا
"آزاد دنیا کو غیر مشروط طور پر اسرائیل کے ساتھ کھڑا ہونا چاہیے"، کاٹز