ریاض حجاب: سٹیفن ڈی مستورا پر سخت الفاظ میں تنقید

شام میں ہلاکتوں میں   اور زیر محاصرہ شہروں کی تعداد  میں بتدریج اضافے  کے وقت میستورا کہاں تھے۔ ریاض حجاب

477095
ریاض حجاب: سٹیفن ڈی مستورا پر سخت الفاظ میں تنقید

شامی مخالف گروپوں کی تشکیل کردہ مذاکراتی ہائی  کمیٹی  کے سربراہ ریاض حجاب نے شام کے نمائندہ خصوصی سٹیفن ڈی مستورا پر سخت الفاظ میں تنقید کی ہے۔

ریاض حجاب نے کہا  ہے کہ جرمن چانسلر انگیلا مرکل نے ترکی کے ضلع غازی آنتیپ میں شامی مہاجرین کے کنٹینر کیمپ  کے دورے کے دوران اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ شام میں انتظامیہ کے حملوں کے ساتھ ساتھ  ظالمانہ محاصروں  اور تشدد کی وجہ سے ہلاک ہونے والے  شامیوں کے لئے  اظہار احترام کے طور پر ہم نے جنیوا  میں شامی مذاکرات کو التوا میں ڈال دیا ہے۔

حجاب نے کہا  کہ میستورا کو دو سال قبل اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی کے طور پر متعین کیا گیا اور ان دو سالوں میں شام میں ہلاکتوں میں   اور زیر محاصرہ شہروں کی تعداد  میں بتدریج اضافے  کے وقت میستورا کہاں تھے۔

انہوں نے کہا کہ شام میں درپیش حالات ہمارے لئے باعث تکلیف ہیں کیوں کہ ہم انسانی معاملے اور اپنے اہداف کی تکمیل کے لئے شہریوں کا محاصرہ کرنے والی انتظامیہ کے غیر انسانی  معانلے کے درمیان فرق  کو دیکھ سکتے ہیں۔

انہوں نے تمام شامیوں کی طرف سے ترک عوام اور صدر رجب طیب ایردوان کا شکریہ ادا کیا۔

اور ایک ایسے دور میں کہ جب پورا یورپ مہاجرین کو لینے سے ڈر رہا ہے فرینکفرٹ اور میونخ میں ٹرین اور بسوں کے اڈوں پر شامیوں کا مہمانوں کی طرح خیر مقدم کرنے پر جرمن چانسلر انگیلا مرکل کا بھی شکریہ ادا کیا۔



متعللقہ خبریں