یمن میں بد امنی کا ماحول جاری، مزید 9 افراد ہلاک

ملک کے تیسرے بڑے شہر پر قبضہ کرنے کے خواہاں حوثیوں نے بعض رہائشی مقامات پر مارٹر گولے پھینکے

461083
یمن میں بد امنی کا ماحول جاری، مزید 9 افراد ہلاک

یمن میں جھڑپوں کے دوران 9 افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔

حوثیوں اور فوجی قوتوں کے درمیان جھڑپوں میں طائز شہر میں تیزی آئی ہے۔

ملک کے تیسرے بڑے شہر پر قبضہ کرنے کے خواہاں حوثیوں نے بعض رہائشی مقامات پر مارٹر گولے پھینکے۔

اس دوران جھڑپ میں 9 افراد ہلاک اور 31 زخمی ہو گئے جن میں 7 سویلین تھے۔

طویل عرصے سے عدم استحکام کے شکار یمن کے مختلف شہروں میں حوثیوں اور انکے حمایتی معزول صدر علی عبداللہ صالح کے حمایتیوں کی موجودہ صدر منصور حادی کی افواج کے درمیان وسیع پیمانے کی جھڑپیں ہو رہی ہیں۔



متعللقہ خبریں