مصری طیارہ اغوا کرنے والا مصر کا شہری نکلا

بتایا جا رہا ہے کہ مصری طیارے کو اغوا کرنے والے شخص ابراہیم سماحہ کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور اُس نے جنوبی قبرص میں سیاسی پناہ کا مطالبہ کرنے سمیت اپنی سابقہ بیوی سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے

460581
مصری طیارہ اغوا کرنے والا مصر کا شہری نکلا

مصر کا مسافر طیارہ اغوا٫ کرنے کے بعد جنوبی قبرص کے لارناکا کے ہوائی اڈے پر اتار لیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مصری مسافر طیارہ اسکندریہ سے قاہرہ کی جانب محو پرواز تھا ۔

طیارے میں عملے کے سات افراد سمیت 55 مسافر موجود تھے جن میں 10 امریکی اور 8 برطانوی مسافر تھے۔

اغوا کاروں کی جانب سے خواتین اور بچوں کو طیارے سے نکل جانے کی ہدایت کی گئی تاہم ابھِی تک طیارے کو اغوا کرنے کی کوئی اصل وجہ سامنے نہیں آئی ہے۔

قبرص کے محکمہ شہری ہوابازی کے مطابق، اغوا کارکے بارے متضاد اطلاعات موصول ہو رہی ہیں ۔

دوسری جانب ایک مصری ٹی وی نے اغوا کار کی شناخت ابراہم سماحہ کے نام سے کی ہے اور اسے مصری شہری بتایا ہے۔

بتایا جا رہا ہے کہ طیارے کو اغوا کرنے والے شخص کا ذہنی توازن درست نہیں ہے اور اُس نے جنوبی قبرص میں سیاسی پناہ کا مطالبہ کرنے سمیت اپنی سابقہ بیوی سے ملنے کی خواہش کا اظہار کیا اور کہا میرا ایک خط میری سابقہ بیوی تک پہنچا دیا جائے۔



متعللقہ خبریں