شامی سرحد کے قریبی علاقوں کو داعش سے پاک کر دیا گیا ہے: عراقی فوج

عراقی فوج کے مطابق، سنجار کے علاقے کو داعش کے چنگل سے آزاد کروتے ہوئے وہاں موجود یزیدیوں اور دیگر قبائلی گروہوں کی سلامتی کو بحال کیا جا رہا ہے

458603
شامی سرحد کے قریبی علاقوں کو داعش سے پاک کر دیا گیا ہے: عراقی فوج

عراق کے شہر موصل میں جاری آپریشن کے نتیجے میں شامی سرحد کے قریبی علاقوں پر فوج کا قبضہ ہو گیا ہے۔

عراقی فوج کے مطابق، سنجار کے علاقے کو داعش کے چنگل سے آزاد کروتے ہوئے وہاں موجود یزیدیوں اور دیگر قبائلی گروہوں کی سلامتی کو بحال کیا جا رہا ہے۔

دوسری جانب عراقی کے مغربی شہروں الانبار اور قبُیصہ کو بھی داعش سے پاک کر دیا گیا ہے اور وہاں کی سرکاری عمارتوں پر اب عراقی پرچم لہرا رہا ہے۔

الانبار کی ضلعی کونسل کے رکن راجی ال عفیان نے بتایا کہ عراقی فوج نے داعش کے علاقے میں موجود تمام عصوبت خانوں کو تباہ کرتےہوئے علاقے کے داخلی راستوں کی نگرانی شروع کر دی ہے اور بعض مکانوں اور عمارتوں میں نصب بارودی سرنگوں کو بھی صاف کر دیا ہے ۔



متعللقہ خبریں