فائر بندی کا سمجھوتہ بعض خلاف ورزیوں کے باوجود ٹھیک جا رہا ہے

اگر فائر بندی کا سمجھوتہ شام میں کسی سیاسی عبوری مرحلے میں تبدیل ہوتا ہے تو اس تبدیلی کی نوعیت کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے مذاکرات کے آخری مراحل میں داخل ہونے کی ضرورت ہو گی

457402
فائر بندی کا سمجھوتہ بعض خلاف ورزیوں کے باوجود ٹھیک جا رہا ہے

امریکہ کے وزیر خارجہ جان کیری شام کے حالات پر بات چیت کے لئے ماسکو کے دورے پر ہیں۔

جان کیری اپنی مصروفیات کے سلسلے میں روس کے صدر ولادی میر پوٹن اور اپنے روسی ہم منصب سرگے لاوروف کے ساتھ ملاقات کریں گے۔

توقع ہے کہ ملاقاتوں میں جان کیری ، شام میں عبوری مرحلے کے بارے میں امریکہ کے نقطہ نظر کو پیش کرنے اور اس معاملے میں پیش رفت کے لئے روس پر دباو ڈالیں گے۔

امریکہ کی وزارت خارجہ سے ایک اعلیٰ سطحی افسر نے کہا ہے کہ شام میں جھڑپوں کے خاتمے کے لئے فائر بندی کا سمجھوتہ بعض خلاف ورزیوں کے باوجود ٹھیک جا رہا ہے اور کیری روسی حکام کے ساتھ حالات کی موجودہ صورتحال کا جائزہ لیں گے۔

انہوں نے کہا اگر فائر بندی کا سمجھوتہ شام میں کسی سیاسی عبوری مرحلے میں تبدیل ہوتا ہے تو اس تبدیلی کی نوعیت کے بارے میں فیصلہ کرنے کے لئے مذاکرات کے آخری مراحل میں داخل ہونے کی ضرورت ہو گی۔ دورہ روس کے دوران کیری بھی اپنی توجہ کو اسی نقطے پر مرکوز رکھیں گے۔

واضح رہے کہ اقوام متحدہ کے شام کے لئے نمائندہ خصوصی نے بھی کہا تھا کہ جنیوا میں شامی مذاکرات کی رفتار میں تیزی لانے کے لئے امریکہ اور روس کی مدد کی ضرورت ہے۔



متعللقہ خبریں