یمن میں جھڑپوں میں ایک بار پھر تیزی

اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ ان مذاکرات میں فریقین کے درمیان 1 یا 2 ہفتوں کے لیے فائر بندی پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے

454908
یمن میں  جھڑپوں میں ایک بار پھر تیزی

شیعہ حوثیوں نے اپنے ہاتھ سے نکلنے والے مورچوں کو واپس لینے کی خاطر صدر منصور حادی کے حامیوں کے خلاف حملوں کا ایک نیا سلسلہ شروع کیا ہے ۔

شابرہ و معریب صوبوں سے جھڑپوں کی اطلاعات موصول ہو رہی ہیں۔

جھڑپوں میں تیزی اسوقت آئی جب اقوام متحدہ کے نمائندہ خصوصی اسماعیل شیخ احمددارالحکومت صناء میں سرکاری حکام سے ملاقاتیں کر رہے تھے۔

اس بات کا دعوی کیا گیا ہے کہ ان مذاکرات میں فریقین کے درمیان 1 یا 2 ہفتوں کے لیے فائر بندی پر سمجھوتہ طے پا گیا ہے۔

نام خفیہ رکھنے کی شرط پر ایک افسر نے بتایا ہے کہ حوثیو ں نے صناء سے انخلاء اور آئندہ ماہ حادی کے حامیوں کے ساتھ مذاکرات کی حامی بھر لی ہے۔

تا ہم اس حوالے سے کسی سرکاری ادارے نے تصدیقی بیان جاری نہیں کیا۔



متعللقہ خبریں