شام کے موضوع پر جنیوا میں متوقع مذاکرات میں وقفے کا بحران

شامی انتظامیہ کی طرف سے 24 مارچ کے وقفے کے بعد مذاکرات کے دوسرے راونڈ کو ملک میں 13 اپریل کو متوقع پارلیمانی انتخابات کی وجہ سے ملتوی کرنے کا مطالبہ

455094
شام کے موضوع پر جنیوا میں متوقع مذاکرات میں وقفے کا بحران

شام کے موضوع پر جنیوا میں متوقع مذاکرات میں وقفے کا بحران درپیش ہے۔۔۔

شامی انتظامیہ نے 24 مارچ کے وقفے کے بعد مذاکرات کے دوسرے راونڈ کو ملک میں 13 اپریل کو متوقع پارلیمانی انتخابات کی وجہ سے ملتوی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

تاہم مخالفین نے مذکورہ انتخابات کو تسلیم کرنے سے انکار کیا ہے اور مذاکرات کو ملتوی کئے جانے کی مخالفت کی ہے۔

مخالفین کی اعلیٰ مذاکراتی کمیٹی کے نائب سربراہ یحییٰ قدامانی نے کہا ہے کہ ہم ایک غیر قانونی انتخابات کے لئے مذاکرات کا التوا قبول نہیں کر سکتے۔

واضح رہے کہ جنیوا مذاکرات میں، عبوری دور میں صدر بشار الاسد کی حیثیت کے موضوع کی طرف جانے کے لئے ،اسد کے وفد پر دباو ڈالا جا رہا ہے۔

مخالفین، اسد کے وفد کو بنیادی موضوعات کے طرف جانے میں تاخیر کرنے کا قصور وار ٹھہرا رہے ہیں۔



متعللقہ خبریں