سوئٹزر لینڈ کے شہر جینوا میں شام سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت

اقوام متحدہ کے شام سے متعلق خصوصی نمائندئے سٹیفن دے مستورا نے کہا ہے کہ طرفین شام کے اتحاد ، علاقائی سالمیت اور وفاقی نظام کے بارے میں اصولی طور پر ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں

453401
سوئٹزر لینڈ کے شہر جینوا میں شام سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت

سوئٹزر لینڈ کے شہر جینوا میں جاری شام سے متعلق مذاکرات میں پیش رفت ہونے کی توقع کی جا رہی ہے۔

اقوام متحدہ کے شام سے متعلق خصوصی نمائندئے سٹیفن دے مستورا نے کہا ہے کہ طرفین شام کے اتحاد ، علاقائی سالمیت اور وفاقی نظام کے بارے میں اصولی طور پر ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ شامی مخالفین کی جانب سے قائم کردہ اعلیٰ سطحی کمیٹی کے وفد کے ساتھ اس موضوع سے متعلق تعمیری مذاکرات ہوئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مخالفین کے درمیان بڑے پیمانے پر اختلافات کے باوجود کئی ایک موضوعات پر اصولی طور پر متفق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ حکومت اور مخالفین شام کے اتحاد ، علاقائی سالمیت اور وفاقی نظام کے بارے میں اصولی طور پر ایک دوسرے سے مطابقت رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں سب سے اہم بات ملک میں سیاسی نظام کے قیام کے بارے میں فیصلہ کرنا ہے۔

مذاکراتی اعلیٰ سطحی کمیٹی کے ترجمان باسمیٰ کودمانی نے کہا ہے کہ مستورا نے انہیں سیاسی عبوری دور کے لیے چھ ماہ کی مدت فراہم کی ہے ۔

کمیٹی کے رکن جارج صابرہ نے کہا ہے کہ پی وائی ڈی نے شام کے شمال میں فیڈریشن کا اعلان کرتے ہوے غیر قانونی اقدام اٹھایا ہے جسے ہرگز قبول نہیں کیا جاسکتا ۔

دریں اثنا مستورا نے درعا کے علاقے میں انسانی امداد بہم پہنچانے کے بارے میں سرکاری حکام سے مذاکرات کا سلسلہ جاری رکھا ہوا ہے۔

مستورا کے مشیر اور ناروے پناہ گزینوں کی کونسل کے سیکرٹری جنرل جان ایگل لینڈ نے کہا ہے حکومتِ شام کی جانب سے اجازت نہ دیے جانے کی وجہ سے ملک کے چھ علاقوں انسانی امداد بہم نہیں پہنچائی جا رہی ہے۔



متعللقہ خبریں