یمن:سعودی طیاروں کی بمباری درجنوں ہلاک و زخمی

یمن میں سیاسی بحران اور حوثیوں کی بغاوت کے نیتجے میں سعودی اتحادی فوج نے گزشتہ سال مارچ کے مہینے سے حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں

451782
یمن:سعودی طیاروں کی بمباری درجنوں ہلاک و زخمی

یمن کے شہر حاجہ میں سعودی طیاروں کی بمباری سے 64 افراد ہلاک اور 43 زخمی ہو گئے۔

یہ بمباری ایک بازار اور اس کے قریب واقع ریستوران پر کی گئی ۔

تعز نامی شہر میں بھی صدر عبدالربوہ منصور ہادی کی عوامی مزاحمتی تحریک اور حوثیوں کے درمیان لڑائی میں 13 حوثی مارے گئے۔

بتایا گیا ہےکہ تعز کے مشرقی علاقوں پر مذکورہ تحریک کا قبضہ ہو گیا ہے جبکہ اُس کے 5 کارکن ہلاک اور 13 زخمی ہو گئے ہیں۔

واضح رہے کہ یمن میں سیاسی بحران اور حوثیوں کی بغاوت کے نیتجے میں سعودی اتحادی فوج نے گزشتہ سال مارچ کے مہینے سے حملے شروع کر رکھے ہیں جن میں اب تک 6 ہزار سے زائد افراد ہلاک اور 10 ہزار سے زائد زخمی ہوگئے ہیں۔



متعللقہ خبریں