فائر بندی کے باوجود شام میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری

حملے کے مرتکب جنگی طیاروں کے آیا کہ ملکی انتظامیہ سے یا پھر روس سے تعلق ہونے کے حوالے سے متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں

447170
فائر بندی کے باوجود شام میں شہریوں کی ہلاکتیں جاری

شام میں فائر بندی کے باوجود شہریوں کی ہلاکتیں رونما ہو رہی ہیں۔

ملک کےشمال مغربی علاقے میں ایک بازار کو ہدف بنانے والے حملے میں 19 افراد ہلاک ہو گئے جن میں بچے بھی شامل ہیں۔

اس حملے کے مرتکب جنگی طیاروں کے آیا کہ ملکی انتظامیہ سے یا پھر روس سے تعلق ہونے کے حوالے سے متضاد خبریں موصول ہو رہی ہیں۔

پر ہجوم ہونے کی بنا پر بم گرنے سے بھاری تعداد میں لوگ زخمی بھی ہو ئے ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ دو روز قبل بھی اسد فوج کے جنگی طیاروں کی عدلیب سے ملحقہ ابو ظہور محلے میں فیول منڈی پر فضائی حملے میں 15 افراد ہلاک جبکہ 40 زخمی ہو گئے تھے۔

27 فرروری کے روز نافذ ہونے والے فائر بندی کے معاہدے کی اسد افواج بار ہا خلاف ورزی کر چکی ہیں۔



متعللقہ خبریں