شام میں ڈیڑھ ملین افراد زیر محاصرہ ہیں:لیو

ڈاکٹر زود آوٹ بارڈرزکی صدریوآن لیونے کہا ہے کہ شام میں جنگ کے باعث ڈیڑھ ملین افرادزیر محاصرہ زندگی گزار رہے ہیں۔

445008
شام میں ڈیڑھ ملین افراد زیر محاصرہ ہیں:لیو

ڈاکٹر زود آوٹ بارڈرزکی صدریوآن لیونے کہا ہے کہ شام میں جنگ کے باعث ڈیڑھ ملین افرادزیر محاصرہ زندگی گزار رہے ہیں۔

لیونے بیروت میں ایک یونیورسٹی میں منعقدہ"شعبہ طب اور انسانی مشکلات" نامی کانفرنس سے خطاب کیا ۔

لیو نےبتایا کہ ڈیڑھ ملین شامی زیر محاصرہ زندگی گزار رہے ہیں جنہیں طبی امداد فراہم کرنے میں دقّت کا سامنا ہے۔

اُن کا کہنا تھاکہ تنظیم کوشامی انتظامیہ کے زیر کنٹرول علاقوں میں جانے کی اجازت نہیں ہے اور ہمارے رضا کاراغوا ہو رہے ہیں ۔

یو آن لیونےبتایا کہ شامی انتظامیہ اوراس کی صفوں میں شامل حزب اللہ کے زیر قبضہ مداعیہ نامی شہر کی مثال ہمارے سامنےہیں جہاں فاقہ کشی کی وجہ سے 49 افراد ہلاک ہوئے۔

لیو نے اپنے خطاب میں یورپی ممالک سے مطالبہ کیا کہ وہ مہاجرین کی آباد کاری کےلیے اقدامات کریں۔

متعللقہ خبریں