شام:فائر بندی کے باوجود جھڑپوں کی اطلاعات

شام کی حر فوج کے حامی شامی محاذ انقلاب کے مطابق ، جنوبی شام میں واقع ال عشا٫ نامی قصبےمیں بم سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی جس میں18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے

443532
شام:فائر بندی کے باوجود  جھڑپوں کی اطلاعات

شام میں فائر بندی کے باوجودبعض مقامات میں جھڑپیں جاری ہیں۔

شام کی حر فوج کے حامی شامی محاذ انقلاب کے مطابق ، جنوبی شام میں واقع ال عشا٫ نامی قصبےمیں بم سے بھری گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی جس میں18 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئے۔

امکان ہے کہ یہ حملہ داعش کی کارستانی تھی ۔

حلب شہرکے جوار میں بھی شامی جمہوریت نواز گروپ نےالنصرہ نامی ایک چوٹی پر قبضہ کرتےہوئے بتایا ہے کہ اس کے نتیجے میں النصرہ کوخشکی کے راستے ایندھن کی فراہمی روک دی گئی ہے ۔

یاد رہے کہ داعش اور النصرہ فائر بندی کے معاہدےسے منحرف ہیں۔

دوسری جانب امریکی حکومت کے مطابق شامی شہروں لازکیہ،حمص اور حامہ میں شہریوں پر گولہ باری کرنے کی خبریں موصل ہوئی ہیں۔

امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان کا کہنا ہےکہ ہمیں خدشہ ہے کہ اسد انتظامیہ نےکیمیائی اسلحےکا بھی استعمال کیا ہو ۔

ترجمان نےشام کے دوست گروپ سےمطالبہ کیا ہےکہ وہ اعتدال پسندی کامظاہرہ کریں ۔



متعللقہ خبریں