یمن:چیک پوائنٹ پر حملہ ،سات افراد ہلاک

یمن کے شہر عدن میں ایک چیک پوائنٹ پر بم حملے میں 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے

425802
یمن:چیک پوائنٹ پر حملہ ،سات افراد ہلاک

یمن کے شہر عدن میں ایک چیک پوائنٹ پر بم حملے میں 7 افراد ہلاک اور 8 زخمی ہو گئے۔
یہ حملہ بم سے بھری ایک گاڑی سے کیا گیا جو کہ صدارتی محل جاتے ہوئے راستے میں دھماکے سے اڑا دی گئی ۔
اس حملے کی ذمہ داری داعش نے قبول کرلی ہے ۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز بھی صدارتی رہائش گاہ کے اطراف میں بم سے بھری ایک گاڑی دھماکے سے اڑا دی گئی تھی جس کے نتیجے میں 8 افراد ہلاک اور 15 زخمی ہو گئے تھے ۔
یہ حملہ بھی داعش نے کیا تھا ۔



متعللقہ خبریں