ایران کی طرف سے اقوام متحدہ کے فیصلوں کے خلاف میزائل تجربہ

دعووں پر ہم نے سنجیدگی سے غور کیا ہے اور دعووں کی تصدیق ہونے پر اس معاملے میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔ جان کربی

404554
ایران کی طرف سے اقوام متحدہ کے فیصلوں کے خلاف میزائل تجربہ

امریکہ کو شبہ ہے کہ ایران نے اقوام متحدہ کے فیصلوں کے خلاف میزائل تجربہ کیا ہے۔
امریکہ کی وزارت خارجہ کے ترجمان جان کربی نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے گذشتہ ماہ بیلسٹک میزائل کے تجربے کئے جانے سے متعلق دعووں کی تحقیقات کی گئی ہیں۔
کربی نے کہا کہ ان دعووں پر ہم نے سنجیدگی سے غور کیا ہے اور دعووں کی تصدیق ہونے پر اس معاملے میں ضروری اقدامات کئے جائیں گے۔
یہ موضوع امریکہ کی اقوام متحدہ میں مستقل نمائندہ سمانتھا پاور کے بھی ایجنڈے پر تھا۔
پاور نے کہا ہے کہ ایران کی طرف سے میزائل تجربوں کے بارے میں سنجیدہ دعوے موجود ہیں اور ان کے مثبت ثابت ہونے کی صورت میں ہم ،سلامتی کونسل کی طرف سے موزوں ردعمل پیش کئے جانے کے لئے کاروائی کریں گے۔
تاہم تہران انتظامیہ اس بات پر مُصر ہے کہ میزائل تجربے اقوام متحدہ کے فیصلوں کے خلاف نہیں ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں