شادی کے بعد کیاہوتاہے؟نوبیاہتابولی توطلاق ہوگئی

ایک سعودی خاتون کو اپنے کویتی شوہر کو بتانے پرشادی کے دوسرے ہی دن طلاق ہوگئی اوراسے فحش اور خراب عورت قراردیدیاگیاکیونکہ خاتون نے دکھایاتھاکہ ہنی مون پر اُنہیں کیا کچھ کرناچاہیے

418657
شادی کے بعد کیاہوتاہے؟نوبیاہتابولی توطلاق ہوگئی

شادی کے بعد ہنی مون پر کیاکچھ کرتے ہیں ہرکسی کی اپنی داستان ہوتی ہے لیکن ایک سعودی خاتون کو یہ سب کچھ اپنے کویتی شوہر کو بتانے پرشادی کے دوسرے ہی دن طلاق ہوگئی اوراسے فحش اور خراب عورت قراردیدیاگیاکیونکہ خاتون نے دکھایاتھاکہ ہنی مون پر اُنہیں کیا کچھ کرناچاہیے ۔
خبر کے مطابق خاتون نے یہ بات محسوس کی ہے کہ اس کا خاوند شش وپنج میں مبتلاہے اور شادی کے بعد ہنی مون کے پہلے روز جب وہ اپنی خواب گاہ میں گئےتواسے سمجھ نہیں آرہی تھی کہ کیا جائے جس پر خاتون نے اسے تسلی دی اور رہنمائی کی ۔
اگلے ہی روز دولہا نے اپنی نئی نویلی دلہن کو طلاق دیدی اور اسے فحش اورچالاک اور خراب عورت تصور کرتے ہوئے فلائیٹ پکڑی اور واپس کویت روانہ ہوگیا۔
اس کے بعد دلہن کے خاندان نے خاتون کی ہتک کے الزام میں دولہا کے خلاف ہرجانے کا دعویٰ کرنے کا فیصلہ کیاتاہم یہ معلوم نہیں ہوسکا کہ خاتون سعودی عرب کے کس علاقے میں رہتی ہے اور نہ ہی اس کی شناخت معلوم ہوسکی ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں