"سرایا السلام " ملیشیا فورسز کی فوجی کاروائیاں منجمد

مقتدی الصدر نےاغوا اور غیر انسانی اقدامات میں ملوث ہونے کی وجہ سے "سرایا السلام " ملیشیا فورس کی کاروائیوں کو منجمد کر دیا ہے

414833
"سرایا السلام " ملیشیا فورسز کی فوجی کاروائیاں منجمد

عراق میں صدر موومنٹ نے "سرایا السلام " ملیشیا فورسز کی دیالہ کی فوجی کاروائیوں کو منجمد کر دیا ہے۔
اطلاع کے مطابق عراق میں صدر موومنٹ کے لیڈر شعیہ دینی شخصیت مقتدی الصدر نےاغوا اور غیر انسانی اقدامات میں ملوث ہونے کی وجہ سے "سرایا السلام " ملیشیا فورس کی کاروائیوں کو منجمد کر دیا ہے۔
صدر نے فیصلے کے فوری اطلاق کا بھی حکم جاری کیا ہے اور کہا ہے کہ 15 دن کے اندر جرائم میں شامل افراد اور ان کی مدد کرنے والوں کے ناموں کا اعلان کیا جائے۔
واضح رہے کہ مقتدی صدر اس سے قبل بھی متعدد دفعہ عراق کے ثمرہ ، دیالہ اور دیگر علاقوں میں سرایا السلام ملیشیا فورس کی فوجی کاروائیوں کو منجمد کرنے کا فیصلہ کر چکے ہیں۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں