اسرائیل کیطرف سے عزت الدین القاسم بریگیڈیز کے تربیتی مرکز پر بم

اسرائیلی فوج نے لیک ماہ میں 78 فلسطینوں کو ہلاک اور 2500 کو زخمی کر دیا گیا ہے ۔

364870
 اسرائیل کیطرف سے عزت الدین القاسم بریگیڈیز کے تربیتی مرکز پر بم


اسرائیل نے غزہ کی پٹی کے علاقے رفاح میں حماس کی مسلح شاخ عزت الدین القاسم بریگیڈیز کے تربیتی مرکز پر بمباری کی ہے ۔
عینی شاہدین کیمطابق اس حملے سے جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن جوار کی عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے ۔اسرائیل کے عبرانی زبان میں نشریات کرنے والے چینل ٹو نے خبر دی ہے کہ غزہ سےاسرائیل کے جنوبی علاقے شاعر نیگیو رہائش علاقے پر راکٹ برسایا گیا ہے لیکن اس سے جانی نقصان نہیں ہوا ہے لیکن فلسطینی گروپوں نے اس بارے میں کوئی اعلان نہیں کیا ہے ۔اسرائیلی فوج نے القدس اور مسجد الاقصیٰ میں کشیدگی کے بڑھ جانے کے بعد غزہ سے فائر کیے جانے والے میزائلوں کو ناکارہ بنانے کے لیے فولادی گنبد دفاعی سسٹم کو غزہ کے قریبی علاقے اشدود میں نصب کر دیا ہے ۔ دریں اثناء اسرائیل اور فلسطین کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے ۔ ایک ماہ میں 78 فلسطینوں کو ہلاک اور 2500 کو زخمی کر دیا گیا ہے ۔
اسرائیلی وزیر اعظم بنیامین نیتان یاہو بڑھتی ہوئی کشیدگی پر غور کے لیے امریکہ پہنچ گئے ہیں ۔ وہ صدر اوباما کیساتھ ملاقات میں فلسطینیوں کے بارے میں اعتماد افروز تدابیر کے موضوع پر بات چیت کریں گے ۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں