شام میں خانہ جنگی جلد ختم ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیتی:آئی او ایم

میلمین نے اناطولیہ نیو ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ساڑھے چھ ملین شامی باشندے اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور مزید چار ملین افراد دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں

411220
شام میں خانہ جنگی جلد ختم ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیتی:آئی او ایم

پناہ گزینوں کی عالمی تنظیم آئی او ایم کے ترجمان جوئیل میلمین نے کہا ہے کہ شام میں گزشتہ پانچ سالوں سے جاری خانہ جنگی کے خاتمے کے لیے فوری طور پر کوئی حل دکھائی نہیں دیتا ہے اور ایک ملین مزید افراد کے شام کو ترک کر سکتے ہیں۔
میلمین نے اناطولیہ نیو ایجنسی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ پانچ سالوں کے دوران ساڑھے چھ ملین شامی باشندے اپنا گھر بار ترک کرنے پر مجبور ہوئے ہیں اور مزید چار ملین افراد دیگر ممالک میں پناہ لینے پر مجبور ہوئے ہیں۔
انہوں نے کہا یہ مسئلہ جلد حل ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دیتا ہے، خاص طور پر موسمِ سرما میں ہمیں پناہ گزینوں کے بارے میں اپنے آپ کو ابھی ہی سے تیار کر لینا چاہیے۔
اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے ادارے کے مطابق شام میں امداد کے منتظر افراد کی تعداد 13٫5 ملین تک پہنچ گئی ہے۔
علاوہ ازیں یورپ جانے والے شامی پناہ گزینوں کی تعداد سات لاکھ 60 ہزار پہنچ گئی ہے اور شام میں شروع ہونے والی خانہ جنگی سے ا ب تک ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد اڑھائی لاکھ تک پہنچ گئی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں