فلسطینی صدر عباس مصر کا دورہ کریں گے

فلسطین کے صدر محمود عباس 8 نومبر سے مصر کا سرکاری دورہ کریں گےجس کے بارے میں مصری حکام کو مطلع کر دیا گیا ہے

362814
فلسطینی صدر عباس مصر کا دورہ کریں گے

فلسطین کے صدر محمود عباس 8 نومبر سے مصر کا سرکاری دورہ کریں گے۔
قاہرہ میں متعین فلسطینی سفیر جمال الشبوکی نے اس حوالے سے صدر عبدالفتاح السیسی اور اعلہی سرکاری حکام سے ملاقات کی ۔
شبوکی نے بتایا کہ اس ملاقات میں مصر اور غزہ کے درمیان رفاح کی سرحدی چوکی کو مستقل بنیادوں پر کھولنے اور اسرائیلی خلاف ورزیوں میں اضافے پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔
حما س کے رہنما اسماعیل رضوان نے بھی مصر سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ رفاح کی سرحدی چوکی کو مستقل بنیادوں پر کھول دے تاکہ اس سے دو ملین فلسطینیوں کا بھلا ہو سکے ۔
واضح رہے کہ یہ سرحدی چوکی طویل عرصے سے بند ہے جسے صرف ہنگامی صورت حال کے وقت ہی کھولا جاتا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں