ضرورت پڑی توشام کے خلاف فوجی مداخلت ہو سکتی ہے:قطری وزیر خارجہ

قطری وزیر خارجہ خالد العطیہ نے کہا ہےکہ شام کے خلاف فوجی مداخلت میں ہماری فوج بھی شامل ہوگی

396407
ضرورت پڑی توشام کے خلاف  فوجی مداخلت ہو سکتی ہے:قطری وزیر خارجہ

قطری وزیر خارجہ خالد العطیہ نے کہا ہے کہ شام کے خلاف فوجی مداخلت میں ہماری فوج بھی شامل ہوگی ۔
العطیہ نے امریکی چینل سی این این پر ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ شامی خانہ جنگی کے سیاسی حل کےلیے ہم نے ہر ممکن کوشش صرف کی لیکن اس کا نتیجہ بے سود رہا ۔
انہوں نے کہا کہ خطے میں امن و امان کی بحالی کےلیے ہم نے مذاکرات کی بارہا کوشش کی جبکہ ہم شام کی سالمیت کا تحفظ کےلیے اپنے سعودی اور ترک دوستوں کو ہر ممکنہ تعاون پیش کریں گے اور اگر ضرورت پڑی تو فوجی مداخلت کا بھی ارتکاب کیا جا سکتا ہے۔
العطیہ نے کہا کہ فی الفور شام میں خون ریزی روکنے کی ضرورت ہے جس میں سلامتی کونسل مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں