شام میں داعش کی ایک گاڑی پر اتحادیوں کا حملہ

ترکی نے شام میں پہلی بار کسی چلتی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے، امریکی دعوی

393147
شام میں داعش کی ایک گاڑی پر اتحادیوں کا حملہ

ترکی اور متحدہ امریکہ کے شام میں دہشت گرد تنظیم داعش کے خلاف مشترکہ فضاءی آپریشن میں پہلے سے تعین شدہ اہداف کو نشانہ بنایا گیا۔
سیکورٹی ذرائعوں سے حاصل کردہ معلومات کے مطابق علاقے سے راہ فرار اختیار کرنے والی داعش کے دہشت گردوں کی ایک گاڑی کو امریکی پریڈیٹر نے نشانہ بنایا ہے۔
دوسری جانب وائٹ ہاوس نے مذکورہ گاڑی پر ترک فضائیہ کی طرف سے بم پھینکنے کا دعوی کیا ہے۔
وائٹ ہاوس کے ترجمان جوش ایرنسٹ نے یومیہ پریس بریفنگ میں اس ضمن میں سوالات کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ امریکی قیادت اور تقریباً 65 ملکوں پر مشتمل بین الاقوامی اتحادی قوتوں کی طرف سے داعش پر حملوں کا سلسلہ جاری ہے۔ انہوں نے یہ بھی دعوی کیا ہے کہ ترکی نے شام میں پہلی بار کسی چلتی گاڑی کو نشانہ بنایا ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں