عراق سے اغوا کردہ 16 ترک مزدوروں کو 28 روز بعد رہا کر دیا گیا

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سترہویں اجلاس کے دائرہ کار میں نیو یارک میں موجود وزیر اعظم احمد داود اولو نے اعلان کیا ہے کہ رہا کیے جانے والے مزدوروں کو بغداد میں ترک سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا ہے

347991
عراق سے اغوا کردہ 16 ترک مزدوروں کو 28 روز بعد رہا کر دیا گیا

عراق سے اغوا کردہ 16 ترک مزدوروں کو 28 روز بعد رہا کر دیا گیا ہے۔
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے سترہویں اجلاس کے دائرہ کار میں نیو یارک میں موجود وزیر اعظم احمد داود اولو نے اعلان کیا ہے کہ رہا کیے جانے والے مزدوروں کو بغداد میں ترک سفارتخانے کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
وزیر اعظم نے بازیاب ہونے والے ترک مزدوروں کی ٹیلی فون پر مزاج پُرسی کی۔
یاد رہے اس سے قبل اغوا کنندگان نے دو مزدوروں کو 16 ستمبر کے روز آزاد کر دیا تھا۔ مزید 16 افراد کی بازیابی کے بعد تمام تر مزدور وں نے آزادی حاصل کر لی ہے۔
خیال رہے کہ دارالحکومت بغداد میں ایک تعمیراتی فرم میں کام کرنے والے ترک مزدوروں کو ایک گروہ نے اغوا کر لیا تھا۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں