یہودی آبادکاروں کا ایک گروپ مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو گیا

صبح کے وقت اسرائیلی پولیس کے ہمراہ 37 یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو گئے ہیں۔ عمر کسوانی

353813
یہودی آبادکاروں کا ایک گروپ مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو گیا

اسرائیلی یہودی آبادکاروں پر مشتمل 37 افراد کا ایک گروپ کے مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو نے کی اطلاع موصول ہوئی ہے۔۔۔
مسجد اقصیٰ کے منیجر عمر کسوانی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ صبح کے وقت اسرائیلی پولیس کے ہمراہ 37 یہودی آبادکار مسجد اقصیٰ کے صحن میں داخل ہو گئے۔
کسوانی نے کہا ہے کہ اسرائیلی پولیس نے دوپہر کے بعد مسجد اقصیٰ کے دروازوں سے چیکنگ پوائنٹ کو ختم کر کے فلسطینیوں کو مسجد میں داخلے کی اجازت دی۔
واضح رہے کہ یہودیوں کے لئے سال کا آغاز قبول کی جانے والی "روش آشان" تعطیل کی وجہ سے بھی تقریباً 50 یہودی آبادکار وزیر زراعت اُوری آرئیل کے ہمراہ 13 ستمبر کو مسجد اقصیٰ میں داخل ہوئے تھے۔
آبادکاروں کے مسجد میں داخلے پر فلسطینیوں نے احتجاج کیا تھا اور پولیس نے ان کے خلاف سٹن گرنیڈوں، آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا تھا۔
مظاہرے میں مداخلت کے نتیجے میں عورتوں سمیت کثیر تعداد میں مظاہرین زخمی ہو گئے تھے۔
اسرائیلی فوجیوں کے گذشتہ ہفتے بوٹوں سمیت مسجد اقصیٰ میں داخلے اور مسجد کی چھت پر چڑھنے کے بعد سے لے کر اب تک کشیدگی جاری ہے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں