اسرائیل فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

مشرقی بیت المقدس میں 5 بچوں سمیت 7 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے

390619
اسرائیل فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے

اسرائیل فلسطینیوں کو گرفتار کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہے۔۔۔
مشرقی بیت المقدس میں 5 بچوں سمیت 7 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
یہودیوں کے لئے سال کا آغاز قبول کی جانے والی "روش آشانا" تعطیل کی وجہ سے تقریباً 50 یہودی آبادکار وزیر زراعت اُوری آرئیل کے ہمراہ گذشتہ اتوار کے روزمسجد اقصٰی میں داخل ہوئے تھے۔
یہودی آبادکاروں کے مسجد میں داخلے کے خلاف فلسطینیوں نے احتجاج کیا جس پر ان کے خلاف سٹن گرنیڈوں اور آنسوگیس کا استعمال کیا گیا۔
مظاہرے میں مداخلت کے نتیجے میں عورتوں سمیت کثیر تعداد میں افراد زخمی ہو گئے تھے۔


ٹیگز:

متعللقہ خبریں