یمن میں جھڑپوں میں ایک بار پھر شدت

یمن کے صدر منصور حادی کے وفادار فوجی دستوں نے اتحادی قوتوں کی خشکی اور فضا سے تعاون کے ساتھ سرواہ کی دو سڑیٹیجک چوٹیوں پر قبضہ کر لیا ہے

388429
یمن میں جھڑپوں میں ایک بار پھر شدت

یمن میں جھڑپوں میں ایک بار پھر شدت آگئی ہے۔
سعودی عرب کی زیر قیادت کے اتحادی فوجی دو اطراف سے دارالحکومت صناء میں داخل ہو رہے ہیں تو ان کے فضائی حملوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔
اتحادی فوجیوں نے دارالحکومت صناء کا کنٹرول واپس لینے کے لیے طائز اور معریب شہروں پر حملے کیے۔
یمن کے صدر منصور حادی کے وفادار فوجی دستوں نے اتحادی قوتوں کی خشکی اور فضا سے تعاون کے ساتھ سرواہ کی دو سڑیٹیجک چوٹیوں پر قبضہ کر لیا ہے۔
دوسری جانب متحدہ عرب امارات نے اعلان کیا ہے کہ معریب میں اس کے دو فوجی ہلاک ہو گئے ہیں۔
طائز میں اتحادی قوتوں اور حوثی شدت پسندوں کے درمیان گھمسان کی جھڑپ ہوئی جس دوران شہر کے دو محلے حوثیوں کے قبضے میں چلے گئے۔



ٹیگز:

متعللقہ خبریں