مصری دستوں کا کارنامہ: غلطی سے 8 سیاح مار دیئے

مصر کی حفاظتی قوتوں نے ملک کے مغربی صحرا میں غلطی سے میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 8سیاحوں سمیت بارہ افراد کو ہلاک کردیا ہے

350390
مصری دستوں کا کارنامہ: غلطی سے 8 سیاح مار دیئے

مصر کی حفاظتی قوتوں نے ملک کے مغربی صحرا میں غلطی سے میکسیکو سے تعلق رکھنے والے 8سیاحوں سمیت بارہ افراد کو ہلاک کردیا ہے۔
مصری فوج اور پولیس ، چٹانوں اور غاروں پر مشتمل اس وسیع وعریض پہاڑی علاقے میں مشتبہ جنگجوؤں کے خلاف اتوار کو کارروائی کررہی تھی۔
انھوں نے مغربی صحرا کے علاقے وہات میں اس دوران سیاحوں کی چار گاڑیوں کا بھی پیچھا کیا اور ان میں سوار افراد کو غلطی سے دہشت گرد سمجھ کر فائرنگ کردی۔
مصر کی وزارت داخلہ کے بیان کے مطابق واقعے میں میکسیکو اور مصر سے تعلق رکھنے والے بارہ افراد مارے گئے ہیں اور دس زخمی ہوئے ہیں۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وہ جس علاقے میں سفر کررہے تھےوہاں غیرملکیوں کے داخلے پر پابندی تھی۔
دوسری جانب،میکسیکو کی وزارت خارجہ نے اطلاع دی ہے کہ اس واقعے میں دو میکسیکن سیاح مارے گئے ہیں اور پانچ زخمی ہوئے ہیں۔

 


ٹیگز:

متعللقہ خبریں