شامی مخالفین کیطرف سے حزب اللہ کے 18 اراکین اور 11 فوجی ہلاک

شامی مخالفین کیطرف سے دمشق کے شمال مغرب میں واقع زیبادانی کے علاقے پرحملوں میں حزب اللہ کے 18 اراکین اور 11 فوجیوں سمیت 29 افراد ہلاک ہو گئے ہیں ۔

344191

مخالفین اور اسد قوتوں کے درمیان جبل شرقی میں ہونے والی جھڑپوں کے دوران فوج نے ٹینک ،توپیں اور میزائل استعمال کیے ۔ مخالفین کیطرف سے لبنان کے راستے حاصل اسلحے کو زیبادانی کے راستے ملک کے اندرونی علاقوں میں بھیجنے کی روک تھا م کے لیے فوج اور حزب اللہ نے زیبادانی پر حملے کیے ہیں ۔ اسد قوتوں کے زیبادانی پر حملوں کے جواب میں مخالفین نے ادلیپ کے نواحی علاقے فوعا اور کفرایا دیہات پر بھاری ہتھیاروں سے حملہ کیا ہے ۔

ٹیگز:

متعللقہ خبریں